؞   باراتیوں میں ہوئی تو تو مے مے ، جلا دیا کار
۲۲ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
ننداؤں (حوصلہ نیوز): ننداؤں گاؤں میں جمعہ کی رات آئی بارات میں دو گروپوں کے درمیان آپسی اختلاف بڑھ جانے کی وجہ سے جمعہ کی صبح گھر پہونچتے ہی دونوں گروپ کے لوگوں میں مارپیٹ شروع ہوگئی ۔ مار پیٹ کے دوران ایک گروپ نے دوسرے گروپ کی کار میں آگ لگادی ۔ جس کی وجہ سے کار جل کر راکھ ہوگئی۔
نوناری گاؤں کے رہنے والے رام ناراین کے لڑکے سندیپ کی شادی تھی ۔ جمعہ کی رات ریولا ننداؤں گاؤں میں بارات گئی تھی ۔ باراتیوں میں کسی بات کو لے دو گروپ ہوگئے اور دونوں گروپ میں تو تو مے مے ہوگئی ۔ جمعہ کی صبح جب باراتی اپنے گھر نوناری پہونچے ، پہونچتے ہی دونوں گروپوں میں مارپیٹ شروع ہوگئی ۔ اسی دوران ایک گروپ نے دوسرے گروپ کی کار کو آگ کے حوالے کردیا ۔ دیکھتے ہی دیکھتے کار جل کر راکھ ہوگئی ۔ اسی دوران ایک گروپ نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دوسرے گروپ کے لوگوں کو دوڑا لیا اور گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے لگے وہیں دوسرے گروپ کے لوگوں نے پھتراؤ کرنا شروع کردیا۔
اطلاع کے مطابق مارپیٹ کے دوران 27 سالہ لالجیت کا سر پھٹ گیا ۔ خبر ملتے ہی سرائے میر تھانہ کے ساتھ کئی اور تھانے کی پولیس موقع پر پہونچ گئی ۔ پولیس کے آتے ہی دونوں گروپ کے لوگ بھاگ گئے ۔ گاؤں میں تناؤ کی وجہ سے پولیس نے فورس تعینات کردی ہے۔ ابھی تک کسی کے خلاف ایف آئی آر نہیں ہوئی ہے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

0 كيا خوب

4 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.