؞   اعظم گڑھ سے دہلی جارہی بس حادثہ کا شکا ر
۲۲ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
لکھنؤ /اعظم گڈھ(حوصلہ نیوز) اعظم گڈھ سے دہلی جارہی روڈویز بس جمعہ کی صبح لکھنؤ ـ آگرہ ایکسپریس وے پر کھڑے خراب ٹرک سے ٹکر ا گئی ۔ حادثہ میں امبیڈکر نگر کے ایک مایفر کی موقع پر موت ہوگئی اور 11 لوگ زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کردیا گیاہے ۔
اطلاع کے مطابق لکھنؤ کے بلتھرا روڈ ڈپو کی بس اعظم گڈھ سے سواری لے کر دہلی جارہی تھی ۔ جمعہ کی صبح سورکھ تھانہ کے گاؤں مشرآباد کے سامنے ایکسپریس وے پر ایک خراب ٹرک کھڑا ہوا تھا ۔ بس پورے تیزی میں تھی ڈرائیور نے بس کو قابو میں نہ کرپانے کی وجہ سے بس ٹرک سے ٹکر کھاگئی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس میں سوار مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی ۔ موقع پر ہی امبیڈکر نگر کے ایک مسافر اندریش موریا کی موت ہوگئی جب کہ 11 دوسرے مسافر شدید طور پر زخمی ہیں۔
حادثہ کی خبر ملتے ہی جائے حادثہ پر پولیس پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرادیا ۔

0 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

6 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.