؞   ٹرک کی زد میں آنے سے طالبہ کی موت ، بھائی زخمی
۲۲ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
نظام آباد(حوصلہ نیوز): جمعرات کو کپتان گنج سے طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ پولیٹکنک میں داخلہ کرانے کے لئے نظام آباد آرہی تھی کی راستے میں وہ ٹرک کی زد میں آگئی جس کی وجہ سے موٹر سائیکل پر بیٹھی طالبہ کی موقع پر موت ہوگئی جب کہ اس کا چچیرا بھا ئی زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
نظام آباد قصبہ کے تھانہ کپتان گنج کی رہنے والی 20 سالہ نہاں ولد گردھاری جمعرات کی صبح تقریبا 8 بجے اپنے 24سالہ چچیرے بھائی دھرمیندر یادو کے ساتھ موٹر سائیکل سے نظام آباد پولیٹکنک میں داخلہ کے لئے جارہے تھی ۔ جب وہ نظام آباد قصبہ کی نئی سڑک پر پہونچے تو اسی وقت دوسری طرف سے ایک تیز رفتار ٹرک جو محمد آباد کی طرف جارہا تھا موٹر سائکل میں پیچھے سے ٹرک ماردی ۔ جس سے موٹرسائیل پر بیٹھی نہا ں سڑک پر گرگئی اور موٹر سائیکل چلارہا اس کا بھائی چھٹک کر دور گرگیا ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرک کی زد میں آنے سے نہاں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ اس کا بھائی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق حادثہ کے بعد بھاگ رہے ٹرک ڈرائیور کو بازار کے لوگوں نے گھیر کر پکڑ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔ جب کہ زخمی دھرمیندر کو ضلع اسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے اور مرحوم طالبہ کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیاگیا تھا۔

1 لائك

0 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

5 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.