؞   سرائے میر واطراف میں بارش کےبعد گرمی میں اضافہ
۲۲ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر (ابولفیض / حوصلہ نیوز): سرائے میر و اطراف میں آج صبح ہوئی زوردار بارش نے جہاں کسانوں کی مسکان کو دوبالا کردیا تھا وہیں بارش کے ختم ہونے ہونے کے کچھ ہی دیر بعد سے گرمی نے اپنے تیور پھر دیکھانے شروع کردئے۔ اور بجلی کا نہ ہونا معمول بنا ہوا ہے۔
سرائے میر و اطراف میں آج بروز جمعہ کی صبح ہوئی بارش جہاں لوگوں کو کچھ دیر کے لئے گرمی کی تپش سے راحت ملی وہیں کسانوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل گئے تھے لیکن کچھ دیر بعد گرمی پھر اپنے معمول پر آگئی اور شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ مرزاپور بلاک میں پچھلے کئی روز سے بجلی کٹوتی میں اضافہ ہوگیاہے جس کی وجہ سے لوگ گرمی سے مزید پریشان ہیں۔ مرزا پور بلاک کے تحت آنے والے تمام گاؤں میں بجلی کا وقت بے وقت کٹ جانا معمول بنا ہوا ۔ ایک مرتبہ بجلی کٹ جانے کے بعد کسی کو یہ کہہ پانا نہایت ہی مشکل ہوگیا ہے کہ دوبارہ کب آئے گی۔
حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے مرزا پور کے ابو حذیفہ نے بتایا کہ گرمی تو ہرجگہ بہت زیادہے لیکن بجلی کی وجہ سے لوگوں کو کچھ راحت مل جاتی ہے ۔ رمضان گزرنے کے بعد سے مرزاپور بلاک میں روزانہ تقریبا دس گھنٹہ سے زیادہ بجلی غائب رہتی ہے ۔ مزید ظلم یہ ہے کہ ایسااس وقت ہوتا ہے جب گرمی اپنے عروج پر ہوتی ہے یعنی دن میں تقریبا بارہ اور ایک بجے تک اس کا جانا معمول بنا ہوا ہے یہی نہیں بلکہ رات میں بھی گھنٹوں غائب رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مبارک پور سے ملی اطلاع کے مطابق مبارک پور و اطراف میں بارش کا نام و نشان نہیں ہے۔ آسمان پوری طرح صاف ہے ۔ سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ۔ پسینہ پوچھتے پوچھتے لوگوں کا برا حال ہوگیا ہے۔

4 لائك

0 پسندیدہ

6 مزہ آگیا

2 كيا خوب

9 افسوس

1 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.