؞   سنجر پور میں 25 جون کو ہو گا نونہال کوئز مقابلہ
۲۰ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
سنجر پور (ابوزید/ حوصلہ نیوز) سنجر پور میں 25 جون کو ہونہار بچوں کے درمیان "نونہال کوئز مقابلہ" کے نام سے ایک کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
25 جون کو صبح 9 سے 10 مدرسہ تعلیم الاسلام سنجر پور میں ایک کوئز مقابلہ کا پروگرام منقعد ہونے جارہا ہے جس میں قرب وجوار سے کثیر تعداد میں بچوں کے حصہ لینے کی امید ہے۔ مقابلہ میں نمایاں کارکردگی کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا جب کہ دیگر شرکاء کو بھی تشجیعی انعام دئے جائیں گے۔
حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے پروگرام کے آرگنائزر شاداب عمران اعظمی نے بتا یا کہ اس پروگرام کو کرنے کا مقصد یہ ہے تاکہ بچوں کے اندر خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ ابھی سے خود کو مقابلہ جاتی امتحانوں کے لئے تیار کرتے رہیں۔ ایسے مقابلو ں میں حصہ لینے سے جہاں ان کے اندر یونیورسٹیوں اور دیگر امتحانات میں آسانیاں ہوں گی وہیں اس میں پوچھے گئے اسلامی سوالات سے وہ اپنی اسلامی تاریخ کو آسانی کے ساتھ یاد کرسکیں گے۔
اس مقابلہ میں چالیس نمبر کے اسلامی اور بیس نمبر کے عام معلومات کے سوالات ہوں گے۔ مقابلہ میں پندرہ سال یا درجہ 8 تک کے طلبہ و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ حصہ لینے کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 جون ہے ۔

4 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.