؞   مسلم بچوں کو فرضی مقدمات میں پھنسانے والے پولیس عہدیدار ہوں گے عید ملن تقریب کے مہمان خصوصی
۲۰ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر (ابوزید / حوصلہ نیوز): بدھ کے روز سرائے میر میں ایک عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مسلم بچوں پر راسوکا کے تحت کاروائی کرنے والے پولیس عہدیداران مہان خصوصی ہوں گے۔
گزشتہ مہینہ سرائے میں اہانت رسول کے واقعہ سے پھیلے تناؤ میں جہاں مسلمانوں کی ایک بھی نہیں سنی گئی اور اوپر سے احتجاج کررہے مسلم نوجوانوں کو فرضی مقدمات میں پھنا کر جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں جیل میں بند مسلم بچوں پر راسوکا لگادیا گیا ۔ جن پولیس عہدیداروں نے ان پر یہ کیس لگایا ہے وہ بروز بدھ کی شام سرائے میر میں ہورہے عید ملن تقریب میں بطور مہمان خصوصی تشریف لا رہے ہیں۔ عید ملن کی یہ تقریب وصی صدیقی کے زریعہ دی جارہی ہے۔
مجلس اتحاد المسلمین کے سرگرم کارکن حامد سنجری نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا آج سرائے میر میں ہورہی عید ملن کی تقریب میں ان پولیس والوں کو مہمان خصوصی کے طور پر بلایا جارہا ہے جنہوں نے مسلمانوں پر راسوکا لگایا اور ہماری ایک بھی بات سننے کو تیار نہیں ہوئے اور نہ ہی ان لوگوں پر مقدمہ کرنے کو تیار ہوئے جو لوگ سرائے میر میں نفرت کی آگ بھڑکانے کے لئے ماحول کو خراب کیا اور توڑ پھوڑ کیا۔
حامد سنجری نے پولیس کی اس کاروائی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو پھنسانے کےلئے سیاسی دباؤ میں پولیس یہ سارا کھیل کھیل رہی ہے۔ جب کہ پولیس اہانت رسول امت شاہو کے خلاف راسوکا کے تحت کاروائی کرنے کو کہا تھا جو ابھی تک نہیں ہوئی اور وہ بری بھی ہوگیا ہے ۔

3 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

3 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.