؞   بنکروں کا بجلی مسئلہ، حل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے
۱۹ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڈھ (حوصلہ نیوز) اعظم گڈھ میں بنکروں کے مسائل کو لے کر منگل کے روز سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر حکیم بیگ کی قیادت میں ایک وفد نے بجلی محکمہ کے اعلیٰ انجینئر سے ملاقات کی اور ایک تحریری درخواست دے کر بجلی کے مسائل پر بات کی ۔
حکم بیگ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس سے پہلے کی سماجوادی حکومت میں بنکروں کو 72 روپیہ میں پاورلوم بجلی مل جاتی تھی لیکن موجودہ حکومت میں میٹر اور سبسڈی کے ذریعہ بنکروں کو پریشان کیا جارہا ہے ۔ اسی وجہ سے اکتوبر کے بعد سے کوئی بھی بجلی بل جمع نہیں ہوا ۔ آٹھ ماہ سے بجلی بل جمع نہ ہونے کی وجہ سے بنکروں پر مزید بوجھ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
حکیم بیگ نے مزید کہا کہ دو پاورلوم کنکشن کے لئے سماجوادی حکومت میں 350 روپیہ بجلی بل لیا جاتا تھا جب کہ موجودہ حکومت میں 2300 روپیہ لیا جارہا ہے۔
بنکروں کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے مسائل کی جانب توجہ دے اور اسے جلد از جلد حل کرے ۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

3 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.