؞   بجلی گرنے سے تین جھلسے، ایک کی موت
۸ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ / دیدار گنج: (حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ و اطراف میں جمعہ کی شام آئی تیز آندھی اور بارش نے تباہی مچاکر رکھ دی ہے ۔ دیدار گنج میں بجلی گرنے سے تین بچے جھلس گئے جس میں سے ایک بچے کی موت ہوگئی ہے۔ پورے علاقے میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے تو کہیں کہیں پیڑ وں کے گرنے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ آدھے گھنٹے تک ہوئی اس طوفانی بارش کی وجہ سے بجلی غائب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پورضلع ا آندھیرے میں ہے ۔
جاگرن نیوز کے مطابق دیدار گنج تھانہ کے رسواں گاؤں میں دن میں بچے کھیل رہے تھے جب تیز ہوا اور آندھی شروع ہوئی توبچے آم بٹورنے کے لئے پیڑ کے پاس جمع ہوگئے ۔ بارش کے شروع ہوتے ہی تیز کڑاکے کی بجلی کڑک کر گری جس سے تین بچے جھلس گئے ۔ لوگوں نے فورا بچوں کو جونپور کے کھیتاسرائے کے کیآ اسپتال میں داخل کروایا لیکن دوران علاج تجریان ولد شہاب الدین کا انتقال ہوگیا ۔
اعظم گڑھ واطراف میں ہوئی اس بارش کے ذریعہ جہاں روزے داروں کو گرمی سے راحت ملی وہیں کئی جگہ طوفانی بارش نے غم کا ماحول بھی پیدا کردیا ہے ۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

6 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.