؞   انٹرنیٹ نہ ہونے سے مسافروں کو نہ مل سکا ریلوے ٹکٹ
۳ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): محکمہ ریلوے کے زریعہ لگائی گئی آفسیٹ کیبل کے کٹ جانے کی وجہ سے ریلوے کا سرور پوری طرح سے بند ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو ایک بھی ٹکٹ نہ مل سکا ۔ 17 گھنٹہ کی محنت کے بعد کیبل جوڑا گیا جس کے بعد ریلوے محکمہ نے راحت کی سانس لی۔
اطلاع کے مطابق سدھاری ہالٹ کے سامنے ہورہے سڑک کے کام کی وجہ سے جمعہ کی شام تقریبا ساڑھے چھ بجے ریلوے محکمہ کے ذریعہ بچھائی گئی او ایف سی کیبل کٹ گئی جس کی وجہ سے اعظم گڑھ ریلوے اسٹیشن کا پورا انٹرنیٹ کٹ گیا ۔ انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے جہاں مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا وہیں ریلوے محکمہ میں افرا تفری مچ گئی ۔
انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافرغصہ میں تھے اور ٹکٹ کے انتظار میں گھنٹوں کھڑکی پر کھڑے رہے لیکن ٹکٹ نہ مل سکا۔ تقریبا 17 گھنٹہ کے بعد سنیچر کے روز کیبل جوڑا گیا جس کے بعد انٹرنیٹ شروع ہوا ۔ محکمہ ریلوے کے مطابق کیبل کٹنے سے تقریبا ریلوے کو چار لاکھ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

3 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.