؞   مرزا اطہر ضیاء اب دنیا میں نہیں رہے ۔۔
۱۱ مئی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
ابڈیہہ ابراہیم پور (حوصلہ نیوز/ ابوزید اعظمی) ہندوستان کے معروف نوجوان شاعر مرزا اطہر ضیاء کا سنیچر کی رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے انتقال ہوگیا إنا لله وإنا إليه راجعون.
اطلاع کے مطابق مرزا اطہر ضیاء ایک عرصے سے برین ٹیومر کی وجہ سے کافی علیل تھے، ایک سال سے وہ آنکھوں کی بینائی سے بھی محروم تھے۔ اپنی بیماری کی وجہ سے مرزا اطہر ضیاء گزشتہ سال نومبر میں اپنی شعری تصنیف "ابجد عشق" کے اجراء کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوسکے تھے۔
مرزا اَطہرضیاء کا پورا نام مرزا اطہر ضیاء بیگ تھا اور اعظم گڑھ کے معروف گاؤں ابڈیہہ ابراہیم پور میں 19؍فروری 1981ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام مرزا ضیاء الدین بیگ ہے آپن نے ابتدائی تعلیم اعظم گڑھ کے معروف دینی ادارے مدرستہ الاصلاح سرائے میر سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی اور جواہر لال نہر و یونیورسٹی، دہلی کا سفر کیا۔ سال 2009 سے 2016 تک معاش کے سلسلے میں قطر میں مقیم رہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے... آمین

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

4 كيا خوب

15 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.