؞   مولانا مطیع اللہ فلاحی بلریاگنج قبرستان میں سپرد خاک
۱ مئی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
بلریا گنج (حوصلہ نیوز/ محمود عاصم) جامعۃ الفلاح کے بلریاگنج میں استاد اورجماعت اسلامی ہند گورکھپور حلقہ کے ناظم مولانا مطیع اللہ فلاحی مدنی کا کل رات پونے بارہ بجے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ مولانا کی نماز جنازہ جامعۃ الفلاح سے متصل قبرستان میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور وہیں سپرد خاک کیا گیا۔
دورہ پڑنے پر مولانا کو فوری طور پر علاج کے کے لئے اعظم گڑھ شہر لے جایا گیا لیکن مولانا بچ نہ سکے اور اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔ مولانا کی عمر 72 سال تھی۔
جامعۃ الفلاح سے فراغت کے بعد ہی وہیں تدریسی خدمات انجام دینے لگے۔ بعد میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے کلیۃ الدعوۃ سے گریجویشن کی تکمیل کی ۔ بعدازاں جامعۃ آکر پھر تدریسی خدمات انجام دینے لگے۔ مولانا نے اپنی تقریبا پوری زندگی جامعۃ الفلاح کی خدمت انجام دی۔
مولانا چند برس پہلے جامعۃ الفلاح سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے اور اس کے بعد جماعت اسلامی کی سرگرمیوں کے لئے اپنے کو وقف کردیا تھا۔ اس وقت گورکھپور حلقہ کے ناظم کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ مولانا اپنے اہل خانہ کے ساتھ بلریا گنج ہی مقیم تھے۔ آُپ کے بڑے صاحبزادے احمد کلیم فلاحی دارالمصنفین میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مولانا بذلہ سنج اور خوش مزاج تھے اور یہی رنگ ان کا پوری زندگی پر حاوی رہتا تھا۔ دوران تدریس مضامین کو اس طور پر پڑھاتے تھے کہ طلبہ کی دلچسپی برقرار رہے۔
مولانا کا انتقال ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ، ہزاروں کی تعداد میں موجود ان کے شاگردوں، جماعت اسلامی ، جامعۃ الفلاح اور دیگر دینی اور علمی حلقوں کے لئے ایک غمناک حادثہ ہے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ و متعلقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

3 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

6 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.