؞   سول سروسز میں اعظم گڑھ کے عاصم احمد کی 165ویں رینک
۲۹ اپریل/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
نئی دہلی/ اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز/ محمود عاصم) : یونین پبلک سروس کمیشن کے نتائج اس بار جہاں پورے ملک کے مسلمانوں کے لئے امید افزا رہے ہیں وہیں اعظم گڑھ کے لئے اچھی خبر ہے۔ اعظم گڑھ کے عاصم احمد کی ملک کے اس ٹاپ کے امتحان میں 165ویں رینک حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس رینک سے ان کو آئی اے ایس کا درجہ ملے گا۔
اعظم گڑھ کے رہنے والے عاصم احمد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی ایس سی (بوٹنی) کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ تین سال سے یو پی ایس سی کی تیاری ہمدرد اسٹڈی سرکل سے کر رہے تھے۔ عاصم احمد نے اس امتحان کے لئے کڑی محنت کی اور روزآنہ 8 سے 10 گھنٹے پوری توجہ سے تیاری کرتے تھے۔
نیوز 18 کے خرم شہزاد کو انٹرویو دیتے ہوئے عاصم احمد نے اپنے علاقہ کے تعلق سے کہا کہ اعظم گڑھ دوسری وجوہات کی بنا پر سرخیوں میں رہا ہے۔ ان کے اس رزلٹ سے اور دوسری کوششوں سے اعظم گڑھ کی ایک مثبت امیج بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ ا ن کی اس کامیابی نہ صرف ان کے گھر والے بلکہ پورے اعظم گڑھ والے بھی خوش ہیں۔
اترپردیش کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی پریشانی ہے لیکن اسے ہم سب کو مل کر دور کرنا ہوگا۔
واضح ہو کہ اس بار یوپی ایس سی کے امتحان میں کل 900 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے 51 امیدوار مسلم ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ برسوں کے حساب سے زیادہ ہے۔

2 لائك

5 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

3 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.