؞   ہماری اولادہمارے مستقبل ہیں : مولانا سرفراز احمد اصلاحی
۳۰ مارچ/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر: (محمد عارض اعظمی/حوصلہ نیوز) جمعہ کی شب سرائے میر کے رحمت کالونی میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے علماء کرام نے اصلاح معاشرہ اور تربیت اطفال جیسے وقت کے اہم موضوع پر خطاب فرمایا۔
رحمت کالونی سرائے میر میں بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان احیاء سنت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کا آغاز قاری ابو شحمہ آعظمی نے تلاوت قرآن سے کیا جس کے بعد شرافت سیتاپوری نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جب کہ پروگرام کی نظامت مولانا مستقیم شیروانی صاحب فرماریا۔
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سرفراز احمد صاحب اصلاحی مدنی نے کہا کہ آج ہمارے ملک کے حالات ناگفتہ بہ ہیں اسلئے ہمیں بیدار رہتے ہوئے اپنی اولاد پر خاص توجہ دینی ہوگی کیونکہ یہی ہمارے مستقبل ہیں اگر آج ہم انہیں دینی تعلیم سے آراستہ نہی کریں گے اور سرسوتی اور چلڈرن میں بھیجیں گے تو انہیں کفریہ الفاظ کہنے اور سننے ہوں گے کیونکہ سوریہ نمسکار اور بھارت ماتا کی جے وغیرہ جیسے الفاظ ان کی تہذیب کا حصہ ہیں۔
جامعہ حسینیہ جونپور کے استاذ مولانا وسیم احمد شیروانی نے کہاکہ اگر تم دنیا و آخرت میں کامیابی چاہتے ہو تو اپنی زبان وشرمگاہ کی حفاظت کرو۔ مفتی راشد صاحب نے پروگرام کو جلا بخشتے ہوئے حالات حاضرہ پر روشنی ڈالی اور فرمایا آج حالات بظاہر خراب ہیں لیکن حقیت یہ ہے کہ اسلام کو نہ مٹایا جاسکتا ہے اور نہ ہی ختم کیا جاسکتا ہے ۔مولانا نے اخیر میں سنتون کو زندہ کرنے اور نماز کے اہتمام کرنے پر زور دیا ۔مولانا عبدالرشید صاحب کے صدارتی خطاب کے بعددعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
پروگرام میں قرب وجوار سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔پروگرام کو منعقد کرنے میں باشندگان رحمت کالونی نے جی توڑ محنت کی جس میں حافظ یوسف،محمد امجد، عبداللہ،سیف اللہ،سیف الاسلام،ذیشان،اشرف قابل مبارک باد ہیں۔

8 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.