؞   سیدھا سلطانپور: دو سگے بھائیوں نے تیسرے بھائی کا کیا چاقو سے قتل
۱۹ مارچ/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
سیدھا سلطان پور (ذیشان/حوصلہ نیوز) سرائے کے پاس سیدھا سلطان پور گاؤں میں دو شنبہ کی صبح ببلو ولدعبد الہادی کا چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس نے ببلو کی بیوی کی تحریر پر ببلو کے دو سگے بھائیوں اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق گھر کے بٹوارے کو لے کر تینوں بھائیوں میں تقریبا دو سال سے تنازع چل رہا تھا ۔ ببلو کے دونوں سگے بھائی برکات اور لقمان گجرات میں رہتے تھے جب کہ ببلو اپنے آبائی وطن سیدھا سلطان پور میں رہتے تھے۔
اطلاع کے مطابق دوشنبہ کی صبح ببلو کے گھر پر ان کے دو سگے بھائی لقمان اور برکات اپنے پڑوسی کے ساتھ آئے اور ببلو کو دروازے سے آواز دینے لگے ۔ ببلو نے جب دروازہ کھولا تو ان لوگوں نے مبینہ طور پر اس پر دھار دار اسلحے سے حملہ کردیا ۔ پیٹ میں چاقو لگنے سے ببلو کی موت ہوگئی۔
بیوی کی چیخ و پکار سن کر گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے ۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور منگل کی رات تدفین عمل میں آئی۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

9 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.