؞   خان محمد آصف نیشنل بک ٹرسٹ کے مشیر منتخب
۸ فروری/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
بلریا گنج/ دہلی (حوصلہ نیوز) : گوتم بدھ یونیورسٹی نوئیڈا میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خان محمد آصف کو نیشنل بک ٹرسٹ کے اردو زبان کے مشیرین کی کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر آصف کو اس تعیین کے لئے نیشنل بک ٹرسٹ کے چیئرمین بلدیو بھائی شرما کی طرف سے خط موصول ہوگیا ہے۔
اردو زبان کے مشیروں کی کمیٹی میں ڈاکٹر آصف کے علاوہ ملک کی دیگر اہم تعلیمی اور سماجی شخصیات شامل ہیں جن میں مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اسلم پرویز، ہریانہ ارود اکادمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نریندر کمار اور مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے چیئرمین ڈاکٹر نصرت مہدی کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
ڈاکٹر خان محمد آصف بلریا گنج کے رہنے والے ہیں اور ان کی ابتدائی تعلیم جامعۃ الفلاح بلریاگنج سے ہی ہے ۔ اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اور جواہر لال یونیورسٹی سے ایم اے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اور فی الحال نوئیڈا میں واقع گوتم بدھ یونیورسٹٰی میں شعبہ اردو میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیںَ۔
ڈاکٹر آصف کی علمی اور ادبی سرگرمیوں میں کئی جرائد کی ایڈیٹنگ شامل ہے اس کے علاوہ ان کو سری لنکا سے ریسرچ ایکسلنس ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل بک ٹرسٹ ہندوستان میں پڑھنے کے رجحان کو بڑھانے اور اس کے معیار کو بلند کرنے کے لئے کوشاں ایک ادارہ ہے جس کی مدد سے کتاب میلوں کا بھی انعقاد ہوتا ہے۔


4 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.