؞   شبلی کالج کے طلبہ نے بھی بیچے پکوڑے
۶ فروری/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : منگل کی صبح شبلی کالج کے سیکڑوں طلبہ نے گیٹ کے سامنے گیس چولھے پر پکوڑے چھان کر بیچے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے خلاف احتجاج کیا۔
شبلی کالج کے طلبہ نے لال جیت یادو اور سراج احمد کیا قیادت میں پکوڑے بیچے اور جم کر نعرے بازی بھی کی۔ شبلی سے ایل ایل بی کرچکے سراج احمد نے کہا کہ ہمارے ماں باپ لاکھوں روپیہ ہماری تعلیم پر اس لئے نہیں خرچ کرتے کہ ہم پڑھ لکھ کر پکوڑے بیچیں۔ سراج نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو اپنے بیان پر سبھی بےروزگاروں سے معافی مانگنی چاہیئے۔
لال جیت یادو نے کہا کہ کم ازکم وزیر اعظم کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے جو روزگار کا وعدہ کیا تھا اس وعدہ کو پورا نہ کرکے اب وہ اس طرح کے بیانوں سے کٹے پر نمک چھڑکنے کا کام کر رہے ہیں۔
واضح ہو کہ وزیر اعظم نے چند دنوں پہلے ایک ٹی وی انٹریو میں پکوڑا بیچنے کو بھی روزگار سے جوڑ کر دکھانے کی کوشش کی تھی جس کی حمایت بی جے پی صدر امت شاہ نے بھی راجیہ سبھا میں اپنی پہلی تقریر میں کی۔ اس بیان کو لے کر پورے ملک کا نوجوان طبقہ احتجاج میں پکوڑے بیچ رہا ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

3 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.