؞   بلریاگنج اور کرمینی میں حوصلہ فاؤنڈیشن کی طرف سے کیرئیر کونسلنگ ورکشاپ کا اہتمام
۱۷ جنوری/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا

بلریاگنج/کرمینی : (حوصلہ نیوز) حوصلہ فاؤنڈیشن کی جانب سے بروز بدھ بتاریخ 17 جنوری کو ویرعبدالحمید انٹر کالج اور بلریاگنج میں کیریئر کونسلنگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں جواہرلال نہرو یونیورسٹی، جامعیہ ملیہ سلامیہ اور دیگر یونیورسٹیوں کے ریسرچ اسکالرس نے طلبہ کے سامنے 10ویں اور 12 ویں پاس کرنے کے بعد کیرئیر کے مواقع اور امکانات پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی تیاری کرنے کے طریقے اور داخلہ امتحان پاس کرنے کے گر بتاۓ۔
حوصلہ فاؤنڈیشن کے صدر اور جے این یو ریسرچ اسکالر محمود عاصم نے کیرئیر کی تعریف کرتےہوۓ بتایا کہ طلبہ کو یہ جاننا کہ ان کے اندر کس طرح کی صلاحیتیں چھپی ہوئی ہیں اور پھر اس کی روشنی میں اپنی پڑھائی کو آگے بڑھانے کا نام کیرئیر پلاننگ ہے۔ ہر ایک طالبعلم کے اندر جوہر چھپا ہوا ہے ضرورت ہے کہ اس کو پہچانا جاۓ۔
حوصلہ فاؤنڈیشن کے فعال رکن اور جے این یو ریسرچ اسکالر محمد سعود اعظمی نے غیرملکی زبانوں جیسے عربی فارسی روسی چینی جاپانی اور دیگر زبانوں میں کیرئیر کے مواقع پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی انہوں نے اس میں جاب کے بہت زیادہ امکانات سے بھی طلبہ کو آگاہ کیا۔
حوصلہ فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری اورجامعہ ملیہ میں ریسرچ اسکالر محمد ایوبی نے تفصیلی گفتگو میں سائنس، سوشل سائنس اور کامرس کی فیلڈ میں آگے پڑھائی کرنے کے امکانات پر روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں پروفیشنل کورسز میں کیرئیر بنانے پر زور دیا۔ سرٹیفیکیٹ ڈپلوما اور دیگر شارٹ ٹرم کورسز کے ذریعہ کس طرح طلبہ اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں اس کےبارے میں بتایا۔
طلبہ نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور جوش وخروش کے ساتھ سوالات کئے۔ ویرعبدالحمید انٹرکالج کے مینیجر اورکرمینی کے پردھان غیاث الدین نے حوصلہ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ اس طرح کے پروگرام کی بہت ہی زیادہ ضرورت ہے اور باربار ہوتے رہنا چاہیئے۔
کرمینی ورکشاپ میں طلبہ کے ساتھ کالج کے اساتذہ اوربلریاگنج میں گاؤں کے نوجوان اور طلبہ بڑی تعداد میں شریک رہے۔

0 لائك

4 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.