؞   اور اس طرح عالم اپنی ماں کے پاس واپس پہنچا
۱۰ جنوری/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
ممبئی/اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ کی رہنے والی خاتون فاطمہ جمال کے لئے یہ سفر بھی ایک عام سا سفر تھا لیکن ان کے سات سالہ بیٹے عالم کے ساتھ ہونے والے حادثے نے اسے زندگی بھر کے لئے یادرکھنے والا سفر بنادیا۔
دوشنبہ کو گودان ایکسپریس ابھی چند گھنٹے ہی چلی ہوگی کہ کلیان اور ناسک کے درمیان آٹ گاؤں نامی ایک اسٹیشن پر اس کی رفتار کچھ کم ہوئی اور کچھ مسافر چلتی ٹرین سے اتر ے۔ عالم بھی ان کے ساتھ اتر گیا لیکن جلد ہی ٹرین نے رفتار پکڑ لی۔دوسرے مسافر تو ٹرین میں واپس چڑھنے میں کامیا ب رہے ۔ عالم نے دوڑکر ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا ۔ قریب تھا کہ وہ ٹرین کے نیچے آجاتا لیکن ڈیوٹی پر موجود ایک آرپی ایف جوان ایل ایم ویگھ نے اپنا فرض نبھاتے ہوئے جلدی سے عالم کو پکڑا اور ٹرین کے نیچے جانے سے بچالیا۔ ویگھ عالم کو فورا اسٹیشن ماسٹر کے پاس لےگیا اور اسٹیشن ماسٹرنے ٹرین کے گارڈ سےرابطہ کرکے ٹرین رکوائی اور عالم کو اس کی ماں فاطمہ جمال کے حوالے کیا۔ ماں کا بیٹے کے ٹرین میں نہ ملنے سے برا حال تھا لیکن ٹرین رکنے کے بعد جب ریلوے اہلکار عالم کو لے کر آئے تو ان کی جان میں جان آئی۔
انگریزی اخبار ممبئی مرر کے مطابق سینٹرل ریلوے کے ممبئی ڈویژن کے سیکورٹی کمشنر سچن بھلوڈے نے آر پی ایف جوان کی خوب تعریف کی جس کی بروقت مدد اور چوکسی سے ایک بچے کی جان بچ گئی۔
سچن بھولڈے نے والدین سےاپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنے بچوں پر مسلسل نگاہ رکھیں کیوں کہ سفر میں اکثر بچے دوسرے مسافروں کے ساتھ گھل مل کر ان کے جیسی حرکت کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کے حادثات ہوتے ہیں۔

6 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

2 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.