؞   انجمن طلبہ قدیم مدرسۃ الاصلاح کی طرف سے ممبئی میں یک روزہ تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
۷ جنوری/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
ممبئی (ابوالفیض/حوصلہ نیوز): ممبئی میں انجمن طلبہ قدیم مدرستہ الاصلاح مہاراشٹر یونٹ کی طر ف ایک روزہ تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں یونٹ کے ترجمان ندائے مدرسۃ الاصلاح کا اجراء عمل میں آیا ۔
کانفر نس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مہاراشٹر یونٹ سےسرپرست مولانا مستقیم احسن اعظمی نے کہا کہ یہ ہمار ے لئے بہت خوشی کاموقع ہے کہ مدرستہ الاصلاح کی انجمن طلبہ قدیم کی ایک یونٹ مہاراشٹر میں بھی قائم ہوچکی ہے ۔انہوں نے مزید یہ کہا کہ جب بھی مدرسہ نے یہ محسوس کیا کہ اسے زمانے سے ہم آہنگ ہونا چاہیے اور اس کی ضرورت بھی ہے تو اس کے لئے فوری اقدامات مدرسے کی طرف سے ضرور ہوئے ہیں۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے زمانے کے تقاضوں کے مطابق مدرسہ کے نصاب کو ہم آہنگ کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے مزید یہ کہا کہ آج کل ہمارے لئے سب سے بڑی پریشانی ہے کہ ہم نے تعلیم کودو حصوں (دینی اوردنیوی) میں تقسم کردیا ہے ۔اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے ،تاکہ ہم دین اور دنیا دونوں حاصل کرسکیں اور سماج کے اندر صحیح معنوں میں کچھ کرنے کے لائق ہوسکیں۔
مولانا اختر سلطان اصلاحی نے کہا کہ مدرستہ الاصلاح کےنصاب میں انگریزی زبان اس وقت شامل کی گئی تھی جب انگریزی زبان بولنا ایک گناہ سمجھا جاتا تھا ۔لوگ کسی انگریزی بولنے والے سے ہاتھ ملاتے تھے تو بعدمیں جاکر اسے دھونا اپنے لئے ضروری سمجھتے تھے۔
کانفرنس کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مولانا یوسف اصلاحی (مدیر ماہنامہ ذکری جدید ) نے کہا کہ آج پورے ملک میں جو مدرسوں کا جال بچھا ہے ۔یہ بحر ظلمات میں دین کے قلعے ہیں ۔اس کی اصلاح کے لئے ہم جو بھی قدم اٹھائیں اس میں خیر کا پہلو ہونا چاہیے ،نہ کہ اسے تنقید کا نشانہ بنایا جائے ۔ یہی وہ دین کے قلعے ہیں جہاں کل اور آج بھی اسلامی تعلیمات ہم تک پہنچ رہی ہے ۔
کانفرنس میں مولانا محمد عمر اسلم اصلاحی ،مولانا نسیم ظہیر اصلاحی ،مولانا عارف عمری اصلاحی، مولانا عنایت اللہ سبحانی، مولانا اشہد جمال ندوی، مولانا جاوید اصلاحی وغیرہ نے بھی مقالے پڑھے ۔کانفرنس میں ممبئی ،بھونڈی ،پونے اور مہاراشٹر کے اصلاحی برادران کے علاوہ بہت سے لوگوں نے شرکت کی ۔

110 لائك

54 پسندیدہ

16 مزہ آگیا

32 كيا خوب

4 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.