؞   انجمن طلبہ قدیم مدرستہ الاصلاح مہاراشٹر یونٹ کی جانب سے اتوارکو ہوگی ایک روزہ تعلیمی کانفرنس
۶ جنوری/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
ممبئی (ابوالفیض / حوصلہ نیوز): انجمن طلبہ قدیم مدرستہ الاصلاح مہارشٹر یونٹ کی جانب سے 7 جنوری بروزاتوار ایک روزہ تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ہے ۔
کا نفرنس کی صدارت مولانا مستقیم احسن اعظمی (سرپرست انجمن طلبہ قدیم مدرستہ الاصلاح مہارشٹر یونٹ ) صدرجمعیتہ علماءمہاراشٹرکریں گے ۔
کانفرنس میں” ندائے مدرستہ الاصلاح”مہاراشٹر یونٹ کا رسم اجراء بھی عمل میں آئے گا۔ مولانا اختر سلطان احمد اصلاحی کے مطابق کانفرنس میں مدارس اسلامیہ ہند کے نصاب تعلیم،مدارس کو درپیش چیلنجز ،عہد حاضر میں مدارس ضرورت اور اہمیت جیسے اہم نکات پر تقاریر ہوں گی اور اس اہم تجاویزپر غور کیا جائے گا ۔ یہ کانفرنس صبح 10 بجے سے شروع ہوگی اور شام 4 بجے تک چلے گی۔
ایک روزہ تعلیمی کانفرنس میں مولانا یوسف اصلاحی مدیر ماہ نامہ ذکریٰ رام پور۔ مولانا ابرار احمد اصلاحی (رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ ) پروفیسر اشیاق احمد ظلی (ڈائرکٹر دارالمصنفین ،شبلی اکیڈمی اعظم گڑھ) ڈاکٹرظفر الاسلام خان (چیرمین دہلی اقلیتی کمیشن)حکیم محمد طارق اصلاحی (اصلاحی دوا خانہ )اور ابوعاصم اعظمی کے علاوہ مدرستہ الاصلاح کے اساتذہ بھی اپنے مقالات پیش کریں گے ۔

4 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.