؞   ریلوے گارڈ سے مارپیٹ کرنے پر معاملہ درج
۲۹ دسمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
امباری (حوصلہ نیوز): امباری کے پاس ریلوے کراسنگ پر تعینات سیکورٹی گارڈ سے مار پیٹ کرنے کے معاملے میں پھول پور کوتوالی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق گذشتہ 19 دسمبر کوٹرین آنے کی وجہ سے گارڈ نے ریلوے کا گیٹ بند کردیا۔ اسی دوران ایک گاڑی میں سوار کچھ لوگوں نے اس سے گیٹ کھولنے کے لئے کہا ۔ گارڈ کے انکار کرنے پر ان لوگوں نے اس کی پٹائی کردی۔ گارڈ نے اس کی شکایت پھول پور کوتوالی میں تحریری طور پر کی جس پر عمل کرتے ہوئے اب نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جے پرکاش نامی گارڈ امبیڈکر نگر کے حاجی پور کا رہنے والا ہے۔

2 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.