؞   پولیس اور بدماشوں میں تصادم ، 25ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار
۲۹ دسمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ پولیس نے جمعہ کو جین پور کے پاس سے ایک مبینہ بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے انل پاسی نامی شخص اعظم گڑھ، جون پور اور غازی پور میں درج کئی معاملات میں مطلوب تھا اور اس کے اوپر 25ہزار کا انعام بھی مقررتھا۔
اطلاع کے مطابق جمعہ کی صبح جین پور کوتوالی پولیس کو روزمرہ کی چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو لوگوں کو رکنے کے لئے کہا۔ جب وہ نہیں رکے تو ان کا پیچھا کیا لیکن بدمعاشوں نے مبینہ طور پر پولیس پر گولی چلائی جس سے ساہ دیو رام نامی ایک ہیڈ کانسٹبل زخمی بھی ہوگیا ۔پولیس کے دعوے کو مطابق ، پولیس نے بھی اپنے بچاؤ میں فائر کیا جس سے بدمعاشوں میں سے بھی ایک کو کچھ چوٹ آئی۔پولیس انل پاسی کو گرفتار کرلیا اور علاج کے لئے بنارس بھیج دیا جب کہ ہیڈ کانسٹبل کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
پولیس نے ایک پستول اور کچھ گولیاں بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

3 لائك

0 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.