؞   علامہ شبلی سمینار اختتام پزیر،نوجوانوں کو شبلی اکیڈمی سے جوڑنے پرزور
۱۰ دسمبر/۲۰۱۴ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : دارالمصنفین شبلی اکیڈمی میں چل رہے تین روزہ سیمینار کا اختتام ہو گیا۔ یہ پروگرام شبلی نعمانی اور دارالمصنفین کے سو سال پورے ہونے منعقد کیاگیا۔ ملک کے طول و عرض میں شبلی نعمانی کی شخصیت ، ان کے علمی کارنامے ، ان کی وراثت اور ان کے مشن کے آگے لے کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا جا رہا ہے۔ اس سمینار میں کل 9 ممالک سے سینکڑوں مندوبین نے شرکت کی اور 86مقالات پڑھے گئے۔
پیر کو سمینار کے آخری دن علامہ شبلی کی زندگی اور ان کے کارناموں سے متعلق مختلف مقالات پڑھے گئے۔ ترکی میں تحریک اسلامی کے معروف رکنیوسف قراجا نے بھی اپنا مقالہ پڑھا۔ یوسف قراچہ کا شمار ترکی کے موجودہ صدر طیب اردگان کے مربیوں میں ہوتا ہے۔آپ نے کہا کہ علامہ شبلی نے اپنے شاگردوں کاایک قافلہ چهوڑا جس کے سردار سید سلیمان ندوی ہیں اورہندوستان و پاکستان میں ایسا کوئی ادارہ نہیں ہے جہاں ان شاگردوں نے اپنے اثرات نہ چھوڑے ہوں۔
یوسف قراچہ نے یہ بھی بتایا کہ چند دن پہلے ترکی میں ایک کانفرنس ہوئی جس میں طیب اردگان بهی موجود تهے اور انهوں نے اردگان سے ذکر کیا کہ وہ ہندوستان میں ہورہے علامہ شبلی پر ایک سمینار میں جارہے ہیں تو اردگان نے حاظرین سمینار کو سلام بھیجا۔
سمینار میں مقالہ نگار حضرات کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ایک ساتھ کئی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں اردو اور عربی کے علاوہ ہندی اور انگریزی کے الگ سیشن بھی منعقد ہوئے۔
ترکی سے تشریف لائے معروف اسکالر عبدالحمید نے کہاکہ شبلی اکیڈمی انتہائی اہم ادارہ ہے اور نوجوانوں کو اس سے جوڑنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک چھوٹی سی جگہ ہے لیکن یہاں کے لوگوں کا دل بہت بڑا ہے۔
پاکستانی سپریم کورٹ کے جج محمد احمد الغزالی نے کہا کہ لوگ رہتی دینا تک علامہ شبلی کو ان کی شاہکار تصنیف سیرت النبیﷺ کی وجہ سے یا درکھیں گے۔ انہوں نے علامہ شبلی کے ذریعہ تیار کی گئی شاگردوں کی ٹیم اور دارالمصنفین کے قیام کو علامہ کا اہم کارنامہ قراردیا۔
معروف صحافی شمیم طارق، پروفیسر رفاقت علی خاں، ڈربن یونیورسٹی افریقہ کے پروفیسر سلمان ندوی، جمیعۃ علمائےہند کے مولانا مستقیم احسن اعظمی، مولانا عمر اسلم اصلاحی اور مولانا عمیر الصدیق ندوی نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
آخر میں اکیڈمی کے ڈائرکٹر اور اس سمینار کے روح رواں پروفیسر اشتیاق احمد ظلی نےتما م مہمانوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔



0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.