؞   سیوڑی میں عالمی یوم عربی زبان پر پروگرام
۲۲ دسمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
مغربی بنگال (حوصلہ نیوز/پریس ریلیز)عربی زبان کے عالمی دن کےموقع سے مختلف جگہوں پر منعقد کیے جانے والے پروگراموں میں آج ’’سیوڑی ودیا ساگر کالج‘‘ میں بھی ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کالج سیوڑی ضلع بیربھوم مغربی بنگال میں واقع ہے اور یہیں سے سابق صدر جناب پرنب مکھرجی نے بھی تعلیم حاصل کی ہے۔
اس پروگرام میں بردوان یونیورسٹی کے عربی زبان و ادب کے استاد محمد معتصم اعظمی اور عالیہ یونیورسٹی کے عربی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ، ڈاکٹر سعید الرحمن نے شرکت کی۔ پروگرام کے پہلے سیشن کا آغاز بی اے عربی کے طالبہ کے تلاوت کلام پاک سےہوا ۔پھر محمد معتصم اعظمی نے عربی زبان کی مختصر تاریخ پیش کی اور اس کو اقوام متحدہ کے ذریعہ سرکاری زبان کا درجہ قرار دیے جانے کے حوالے اور ۱۸ دسمبر کو عالمی عربی زبان کا دن قرار دیے جانے پر بھی روشنی ڈالی۔
پروگرام کے اخیر میں محمد معتصم اعظمی نے تمام سیشن کا ایک مختصرجائزہ پیش کیا اور ساتھ ہی طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ انگریزی اور عربی کی طرف توجہ دیں اور اس طرح کے پروگرام میں عربی یا انگریزی ہی کو اپنے اظہار خیال کا ذریعہ بنائیں ۔
واضح ہوکہ محمد معتصم اعظمی اعظم گڑھ میں محمد پور کے رہنے والے ہیں اور جواہرلال نہرو یونیورسٹی سے انہوں نے عربی زبان وادب میں پی ایچ ڈی کی ہے۔

1 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

2 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.