؞   جہیز مخالف خواتین کانفرنس کا ہوگا 31دسمبر کو انعقاد
۲۱ دسمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
کرمینی (ابوالفیض ؍حوصلہ نیوز) بلریا گنج بلاک میں چاند پٹی پاس واقع کرمینی گاؤں میں ۳۱ دسمبر بروز اتوار ایک خواتین کانفرنس بعنوان ’’سماج سدھار میں عورتوں کا کردار‘‘منعقد ہونے جارہی ہے ۔
کانفرنس کی صدارت مولانا طاہرمدنی ( سابق ناظم جامعۃ الفلاح ) کریں گے،جب کہ اس کانفرنس کی مہمان خصوصی محترمہ ایم سلطانہ صاحبہ گورھ پور (صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ )اور مہمان اعزازی رام شکل پٹیل (مینیجر کرشناپٹیل ڈگری کالج )ہیں ۔
کرمینی گاؤں کے پردھان جناب غیاث الدین (کانفرنس آرگنائزر)نے حوصلہ نیوز کو بتا یا کہ آج کل جہیزکا مسئلہ ہمارے معاشرے میں برائی کے بجائے ایک رسم بن گیا ہے ۔اس کی وجہ سے غریب لڑکیوں کی شادی ایک اہم مسئلہ بنتی جارہی ہے اسی مناسب سے یہ اہم کا نفرس رکھی گئی ہے ،تاکہ لوگوں کے دلوں میں جہیز اور جہیز لینے والوں سے نفرت پیدا ہو اور غریب لڑکیوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہ پیدا ہو۔
کرمینی گاوں کے ڈاکٹرعبدالقوی (استقبالیہ کمیٹی )نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ کانفرنس عورتوں کے لئے خاص اس وجہ سے رکھی گئی ہے کہ آج کل ہمارے معاشرے میں اخلاقی گراوٹ بہت تیزی سے آرہی ہے جس کا شکار عورتیں اور بچے زیارہ تر ہیں ۔ اس میں ایک بڑی چیز جہیزبھی ہے ۔اسی لئےکانفرنس میں جہیز کو خاص کیا گیا ہے ۔
واضح رہے ۴ مارچ ۲۰۱۸ کو کرشنا پٹیل ڈگری کالج روہواربیدولی میں بغیر جہیز کے اجتماعی شادی کا پروگرام رکھا گیا ہے ۔ یہ کانفرنس بھی اسی کا ایک حصہ ہے ۔

1 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

2 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2017-12-21 19:15:45
waris : تقریر کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ مولانا لوگ ایسے لوگوں کا نکاح نہ پڑھائیں اور نہ ہی ان کی دعوت کھائیں۔ جو لوگ اس کو غلط سمجھتے ہیں وہ بھی ایسا ہی کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.