؞   عالمی یوم عربی کے موقع پر 'المامون' عربی کا جامعہ میں رسم اجراء
۱۸ دسمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
نئی دہلی/اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : عالمی یوم عربی کے موقع پر آج 18 دسمبر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ شبلی نعمانی کی مشہور کتاب 'المامون' کے عربی ترجمہ کا رسم اجراء عمل میں آیا۔
یہ رسم اجراء جامعہ کے میر تقی میر ہال میں جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد اور سعودی کلچر اتاشی صالح الشتوی کے علاوہ جامعہ کے سابق صدر شعبہ عربی پروفیسر زبیر احمد فاروقی صبرحد اور حالیہ صدر شعبہ پروفیسر حبیب اللہ خان کے ہاتھوں ہوئی۔
جامعہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ھیفاء شاکری نے مترجم کتاب اورنگ زیب اعظمی کا تعارف پیش کرتے ہوۓ بتایا کہ آپ 50 سے زیادہ کتابوں کے مصنف و مترجم ہیں جو ملک اور بیرون ملک سے شائع ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر اورنگ زیب اعظمی مدرسۃ الاصلاح سے فارغ التحصیل ہیں اور منڈیار کے رہنے والے ہیں۔
جامعہ میں شعبہ عربی میں اسسٹنٹ پروفیسر اور مترجم کتاب ڈاکٹر اورنگ زیب اعظمی نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوۓ اپنی خوشی کا اظہار کیا اور علامہ شبلی کے مشن اور تحریروں کو عالم عرب میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ المامون عربی بیروت سے شائع ہوئی ہے۔
واضح ہوکہ چند دن پہلے ہی ایک اور کتاب ' عظمت شبلی' کے نام سے شائع ہوئی اور اس کا بھی رسم اجراء جامعہ میں ہوا تھا۔ یہ کتاب مولانا ضیاء الدین اصلاحی کے مضامین پر مشتمل ہے جس کو اورنگ زیب اعظمی اور بردوان یونیورسٹی میں عربی کے استاد محمد معتصم اعظمی نے جمع و ترتیب دی ہے۔

3 لائك

3 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.