؞   شبلی کالج طلبہ یونین کے قمر کمال صدر منتخب
۱۰ دسمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): شبلی نیشنل کالج کے طلبہ یونین کے الیکشن میں صدر کے عہدہ پر قمر کمال کو منتخب کیا گیا ہے۔
دسمبر 10 بروز اتوار کو ہوئی پولنگ میں صدر کے عہدہ کے امیدوار قمر کمال نے اپنے قریبی حریف معین خان کو 474 ووٹوں سے ہرا دیا جبکہ مہامنتری کے عہدہ پر محمد راوش نے محمد علی کو 126 ووٹوں سے ہرا کر اس انتخاب کو جیت لیا۔
اس کے علاوہ الگ الگ فیکلٹیوں کے نمائندے بھی منتخب کئے گئے۔ سال 2017-2018 کے اس انتخاب میں کل 4938 ووٹ پڑے جس میں سے 4893 ووٹ صحیح طور پر ڈالے گئے۔
نتائج کے اعلان کے بعد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر غیاث اسد خان نے سبھی جیتے ہوۓ امیدواروں کو حلف دلائی۔
اس موقع پر طلبہ وطالبات اور اساتذہ کے علاوہ الکیشن کمشنر ڈاکٹر محمد خالد اور دیگر اسٹاف کے لوگ موجود رہے۔

6 لائك

0 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.