؞   کریاواں میں دو روزہ تبلیغی اجتماع کا اختتام
۹ دسمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
کریاواں (حوصلہ نیوز؍ابوالفیض)مارٹین گنج بلاک میں چھتے پور کے پاس واقع کریاواں گاؤں میں۸۔۹ دسمبر کو ہوۓ دو روزہ تبلیغی اجتماع کا مولانا شوکت قاسمی صدر دہلی نظام الدین مرکز کی دعا سے اختتام ہوا۔
مولانا نے کہا کہ اللہ تعالی نے اور خود آپ ﷺنے تعلیم کی اہمیت پر ضرور دیا ہے ۔اس سے مراد دینی تعلیم ہے اور دینی تعلیم ہمارے لئے بہت ضروری ہیں ۔تاکہ ہم اپنے دین کے بارے میں خود جانیں اور دوسروں کو بھی بتائیں ۔
مولانا نوشاد صاحب نے اللہ تعالی پر مکمل بھروسہ رکھنے کے ساتھ ساتھ حلال طریقے سے روزی کمانے پر زور دیا ۔انھوں نے کہا کہ جب تک ہماری روزی حلال طریقے سے نہیں آئے گی تب تک چاہے ہم کتنی عبادت کرلیں اللہ تعالی کے یہاں قبول نہیں ہوگی ۔مولانا منظور الاسلام نے ۔گھروں میں دینی تعلیم کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی بات کی ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بہتر بنانے سے پہلے گھروں میں دینی تعلیم دیناضروری ہے ۔عورتوں کو اللہ تعالی نے پردے کا حکم دیا ہے ۔اس لئےعورتوں کو چاہئے کہ وہ اپنے پردے کا خاص خیا ل رکھیں ۔
اجتماع کے دوران سات لوگوں کی سنت کےطریقے پر شادی بھی ہوئی ۔اعظم گڑھ و اطراف سے تقریبا ۲۰سے ۲۵ ہزار کی تعداد میں لوگ اس اجتماع میں موجود تھے.

3 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.