؞   بابری مسجد یوم شہادت کے موقع پر اعظم گڑھ میں اجتماعات اور جلوس
۷ دسمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : بابری مسجد کی شہادت کی 25ویں برسی پر اعظم گڑھ میں الگ الگ جگہوں پر اس مناسبت سے اجتماعات بھی منعقد ہوۓ وہیں جلوس اور مظاہروں کے ذریعہ بھی لوگوں نے اس ناپاک حرکت کے خلاف اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔
بلریاگنج میں اسی طرح کے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوۓ مولانا طاہر مدنی نے کہا کہ بابری مسجد صرف ایک مسجد نہیں بلکہ یہ اب ہمارے وجود کا مسئلہ بن گئی ہے۔
علماء کونسل اور پیس پارٹی نے اس دن کو یوم سیاہ مناتے ہوۓ اعظم گڑھ شہر میں جلوس نکال کر اپنے غصہ کا اظہار کیا اور شبلی کالج کے پاس پہنچ کر ایس ڈی ایم کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔
اس کے علاوہ بندول اور علاؤالدین پٹی میں حافظ دانش فلاحی نے اس مناسبت سے پروگرام کئے اور ہندوستانی مسلمانوں پر ہوۓ اس تشخصی ظلم کے خلاف لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔


0 لائك

1 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.