؞   نگر نگم کے الیکشن میں آزاد امیدوار ہی رہے حاوی، سراۓ میر سے بی جے پی نے ماری بازی
۱ دسمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): ضلع اعظم گڑھ کی کل نگر پالیکا کی دو سیٹوں میں سے ایک پر آزاد امیدوار تو دوسرے پر سماج وادی کا قبضہ رہا۔ جبکہ دوسری طرف نگر پنچایت کی 11 سیٹوں میں سے 2 بی جے پی، 2 سماج وادی جبکہ 7 سیٹوں پر آزاد امیدواروں کا جیت درج کی۔
اعظم گڑھ نگر پالیکا سے آزاد امیدوار شیلا شریواستو زوجہ گریش چندر شریواستو نے جیت حاصل کی یہ ان کی دوسری بار جیت ہے۔ جبکہ مبارک پور نگر پالیکا سے سماج وادی پارٹی کی کریم النساء انصاری زوجہ حاجی محمد یونس انصاری مرحوم نے تمام آزاد امیدواروں کو ہرا دیا۔
نظام آباد سے آزاد امیدوار پریما یادو کامیاب رہیں جبکہ بلریاگنج سے ویریندر وشکرما نے اپنی جیت درج کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
دوسری طرف مینہ نگر سے آزاد امیدوار اشوک اور عظمت گڑھ سے بھی آزاد امیدوار پارس نے فتح کا پرچم لہرایا۔ جین پور سے آزاد امیدوار ہری شنکر یادو اور لال گنج سے بی جے پی کے امیدوار وجے کو صدر چنا گیا۔
سراۓ میر نگر پنچایت سے بی جے پی کی پربھا نے آزاد امیدوار شگفتہ کو ہراکر صدر کی سیٹ پر قبضہ کرلیا۔ پھول پور سے آزاد امیدوار شیو پرساد جبکہ اترولیہ سے سپا کے سبھاش چندر کو جیت حاصل ہوئی۔
مہاراج گنج سے سپا کی رینو یادو اور ماہل سے آزاد امیدوار بدرعالم جیت درج کرانے میں کامیاب رہے۔

2 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

3 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.