؞   مکہ مکرمہ میں مفتی عبداللہ کا انتقال
۳۰ نومبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
پھول پور (حوصلہ نیوز): سراۓ میر میں واقع بیت العلوم کے ناظم اور مشہور عالم دین ﻣﻔﺘﯽ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﺎﺣﺐ ﭘﮭﻮﻝ ﭘﻮﺭﯼ کا مکہ کے النور اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ موصوف عمرہ کے لئے تشریف لے گئے تھے اسی دوران طبیعت خراب ہوئی اور اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن وہ اس مبارک سرزمین پر ہی اپنے مالکی حقیقی سے جا ملے۔
مفتی عبداللہ صاحب ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﻐﻨﯽ ﺻﺎﺣﺐ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ کے خلیفہ وجانشین تھے نیز آپ ﺣﻀﺮﺕ ﺷﺎﮦ ﺍﺑﺮﺍﺭﺍﻟﺤﻖ ﺻﺎﺣﺐ ﮨﺮﺩﻭﺉ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ سے بھی خاص تعلق تھا۔ سراۓ میر میں واقع مدرسہ بیت العلوم کو اس اونچائی پر لے جانے کا پورا سہرہ مفتی صاحب کے ہی سر جاتا ہے۔
مشہور عالم اللہ حضرت مفتی صاحب مدرسة اسلامیہ عربیہ بیت العلوم کے ناظم اور شیخ الحدیث تھے۔۔آپ کے مریدین دنیا بھر میں پھیلے ھوئے ھیں۔ تربیت واصلاح کے علاوہ آپ ملی مسائل سے بھی کافی دلچسپی سے لیتے تھے۔
تجہیز وتکفین کے بارے میں ہنوز کوئی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

9 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.