؞   جامعۃ الفلاح میں انجمن ہاسٹل کی تعمیر کا آغاز
۲۴ نومبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا

بلریا گنج (حوصلہ نیوز/پریس ریلیز) : بلریا گنج میں واقع جامعۃ الفلاح میں انجمن ھاسٹل کی تعمیر کی افتتاحی تقریب بحسن و خوبی محترم مولانا سید جلال الدین عمری حفظہ اللہ کی صدارت 24 نومبر بروز جمعہ انجام پائی۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے نائب امراء جماعت اسلامی ھند جناب نصرت علی صاحب اور ٹی عارف علی صاحب نے شرکت فرمائی. معلمین ومعلمات، طلبہ و طالبات کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقے کے معززین نے شرکت کی، استقبالیہ کلمات صدر انجمن جناب مشرف حسین صدیقی نے پیش کیا اور پروجیکٹ کا تعارف پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک فیصل فلاحی صاحب نے کرایا.
چیف گیسٹ جناب ندیم اختر ترین صاحب نے جامعہ کی کارکردگی کو سراہا اور یہاں آکر اپنی غیر معمولی خوشی کا اظہار کیا، انجمن کے اس اقدام کی ستائش کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جلال الدین عمری نے فرمایا کہ جامعہ ایک بڑا ادارہ ہے اور اس کی خدمات نمایاں ہیں، فارغین کی انجمن ماشاء اللہ بہت سرگرم ہے اور جامعہ کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے، یہ پروجیکٹ بھی بہت اہم ہے. جناب ٹی عارف علی نے اس پروجیکٹ کے بارے میں کہا کہ اگرچہ پہل انجمن طلبہ قدیم نے کی ہے لیکن اس کار خیر میں حصہ ہم سب کو لینا ہے۔
آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مولانا طاہر مدنی ، ناظم جامعہ الفلاح نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے جامعہ کی ایک اہم ضرورت پوری ہوگی اور طلبہ پرسکون ماحول میں اپنا علمی سفر جاری رکھ سکیں گے، اس کے بعد مہمانوں جن میں مولانا جلال الدین عمری، مولانا عبدالحسیب اصلاحی وغیرہ ، کے بدست سنگ بنیاد کی تقریب عمل میں آئی اور اللہ سے دعائیں کی گئیں کہ تکمیل کی راہ آسان فرمائے۔ .
یہ ھاسٹل 5 منزلہ ہوگا اور اس میں 152 کمرے ہوں گے، ہر کمرے میں 4 طلبہ رہیں گے اس 608 طلبہ کی رہائش کی گنجائش ہوگی، وارڈن روم، ڈائننگ ہال، ریڈنگ ہال اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی، مجموعی طور سے اس کی تکمیل میں 11 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔


3 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.