؞   ہندوستان کی ترقی پسماندہ طبقات کی ترقی میں مضمر: پروفیسر منوج جھا
۲۰ نومبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
سراۓ میر : (حوصلہ نیوز/پریس ریلیز) مدرسۃ الاصلاح سراۓ میر میں انجمن طلبہ قدیم مدرسۃ الاصلاح کی طرف سے 19 نومبر کوایک توسیعی لیکچر کا انعقاد کیا گیا. جس میں پروفیسر منوج کمار جھا ، سابق صدر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ، دہلی یونیورسٹی نے " میڈیا کا کردار، مسلمان اور ہندوستان کا مستقبل" کے موضوع پر اپنے خیالات پیش کئے.
موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ میڈیا ہاؤس کارپوریٹ ہاؤس کی مکمل گرفت میں ہیں اور مسلمان اور پسماندہ طبقات کی میڈیا میں نمائندگی نہ کے برابر ہے آپ کو اپنے سوال کھڑے کرنا ہوں گے. آپ کی خاموشی اس ملک کو ختم کردے گی. سوال اٹھانا ہوگا تاکہ وہ عید دیوالی اور شمشان کو قبرستان سے نہ لڑا سکیں. لیکن یہ لڑائی اپ کو تنہا نہیں لڑنی ہے بلکہ اس کے لیے آپ کو تمام مظلوموں کو ساتھ لانا ہو گا اس سے قطع نظر کہ وہ کس طبقہ، سماج اور مذہب سے تعلق رکھتا ہے.
پروگرام کا آغاز محمد اسلم طالب علم مدرسۃ الاصلاح کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. اسکے بعد محمد عبداللہ اور انکے رفقاء نے ترانہ مدرسۃ الاصلاح پیش کیا. مولانا عمر اسلم اصلاحی ، نائب صدر انجمن طلبہ قدیم مدرسۃ الاصلاح نے پروفیسر محترم کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر صاحب بین الاقوامی سطح پر دبے، کچلے اور پسماندہ طبقات کی نمائندہ آواز ہیں.
پروگرام کے آخر میں صدر مجلس مولانا سرفراز احمد اصلاحی ندوی نے مہمان محترم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔


4 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.