؞   دہشت گردی کے الزام میں اعظم گڑھ کا نوجوان ممبئی سے گرفتار
۵ نومبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
ممبئی( حوصلہ نیوز): اتر پردیش اے ٹی ایس نے ممبئی ایئر پورٹ سے ابوزاہد نامی ایک شخص کو داعش سےوابستہ ہونے اور اس کے لئے افراد کی بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ خبروں کے مطابق ابوزیدکا تعلق اعظم گڑھ کے چھاؤں گاؤں سے ہے۔
اطلاع کے مطابق ابوزید صلاح الدین شیخ سنیچر کو سعودی عرب سے ممبئی آیا تھا جہاں ایئر پورٹ پر ہی پہلے سے موجود اتر پردیش اے ٹی ایس کے لوگوں نے زاہد کو گرفتار کرلیا۔اسے ٹرانژٹ ریمانڈ پر لکھنؤ لایا جائے گا۔
اے ٹی ایس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ زاہد پر ملک میں دہشت گردانہ حملہ کرنے کا بھی شک تھا۔اس کا نام اپریل میں ملک کے مختلف علاقوں سے داعش کے نام پر پکڑے گئے نوجوانوں سے پوچھ تاچھ میں سامنے آیا تھا۔
زاہد کو تعزیرات ہند کی دفعہ 120بی، 121اے، 153، 123 اور 122بی کے علاوہ انسداد غیر قانونی سرگرمیا ں قانون کے سیکشن 18 کے تحت مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔
بعض میڈیا رپورٹوں میں ابوزیدکے بجائے ابوزاہد نام درج ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

7 افسوس

7 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.