؞   نیاز نیشنل اسکول میں ' جشن نیاز ' کا ابو عاصم اعظمی نے کیا افتتاح
۲۶ اکتوبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
منجیرپٹی (حوصلہ نیوز) : منجیرپٹی کے پاس احداری پور میں میں تعمیر شدہ نیاز نیشنل اسکول میں ' جشن نیاز' کا افتتاح سماج وادی پارٹی ممبئی کے صدر اورمنجیرپٹی کے رہنے والے سیاسی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے فیتا کاٹ کر افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ ابو عاصم نے کہا کہ اگرچہ یہ اسکول ان کے والد کے نام سے قائم ہے لیکن انہیں اس میں شہرت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی مٹی سے میرے والد کو بہت لگاؤ تھا۔
یہ اسکول میرا نہیں بلکہ عوام کا ہے۔ اس میں غریب بچوں کو خصوصی رعایت دی جاۓ گی۔ ابو اعظمی نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہاں سے پڑھا بچہ ملک کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو۔
اس پروگرام میں دیگر سیاسی لیڈران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

10 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.