؞   بینا پارہ:ایک روزہ والی بال ٹورنا منٹ میں سرائے میر نے مارا فائنل
۱۶ اکتوبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
بینا پارہ(حوصلہ نیوز /ابو القیس) بینا پارہ میں ہوئے ایک روزہ ڈے نائٹ والی بال ٹورنامنٹ میں الحریم گارمنٹ سرائے میر نے مبارک پور شکست دے کر فائنل میچ جیت لیا.
سرائے میر کی ٹیم نے فائنل میچ میں لگاتار دو سیٹ 15-5 اور15-9 سے جیت کر میچ اپنے نام کیا.
پہلا سيمی فائنل مبارک پور اور کوٹیلا کے بیچ 3 سیٹ کھیلا گیا. پہلا سیٹ مبارک پور نے 15-9 سے اپنے نام کیا دوسرے سیٹ میں کوٹیلا نے 15-11 سے بازی ماری. دو سیٹ برابر ہوجانے کے بعد تیسرا سیٹ کھیلا گیا جس میں مبارک پور نے 15-12 سے کوٹیلا کو شکست دے کر فائنل میچ کے لئے اپنی جگہ متعین کرلی.
دوسرا سمی فائنل میچ سرائے میر اور بمہور کے درمیان کھیلا گیا جس میں سرائے میر نے لگا تار دونوں سیٹ میں بمہور کو شکست دی .
یہ میچ شام 4 سے شروع ہوا اور دوسرے روز 8 بجے ختم ہوا اس ٹورنامنٹ میں اعظم گڑھ و اطراف سے کل 18 ٹیموں (بسہم. سرائے میر . بمہور . طوی. بینا پارہ . راجہ پور . سکرور. منجیر پٹی وغیرہ) نے حصہ لیا . ٹورنامنٹ کا افتتاح صلاح الدین دیدار گنج اور اختتام رما کانت یادو نے کیا.

5 لائك

0 پسندیدہ

7 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.