؞   اعظم گڑھ میں طلبہ ونوجوانوں کی کانفرنس کا انعقاد
۱۵ اکتوبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز): اترپردیش میں مسلم طلبہ ونوجوانوں کی تنظیم اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن فار اسلامک آئیڈیالوجی کے زیر اہتمام اعظم گڑھ کے کربلا میدان میں 'غم نہ کرو، اللہ ہمارے ساتھ ہے ' کے عنوان سےایک کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں پورے اترپردیش سے مندوبین نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمولانا جمیل صدیقی نے اسلام اوراہل اسلام کو لاحق اندرونی اور بیرونی خطرات پر تفصیل سے گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ حالات کے سرد یاگرم ہونے کے باوجود بھی اہل ایمان کو اپنے دین اور ایمان سے چمٹے رہنا چاہیئے۔ مولانا نے کہا کہ دنیا کے فرسودہ نظام ناکام ہوچکےہیں اور لوگ پریشان ہیں کہ کدھر جائیں، ایسے میں داعیان حق کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو یہ بتائیں کہ کامیابی صرف اسلام میں ہی ہے۔

7 لائك

4 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.