؞   قتل کے الزام سے مختار انصاری بری
۲۸ ستمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
مئو (حوصلہ نیوز) : آٹھ سال پہلے ہوۓ قتل معاملہ میں ملزم مئو صدر ایم ایل اے مختار انصاری سمیت 8 لوگوں کو عدالت نے بری قرار دیا ہے۔
ٹھیکیدار اجے پرکاش عرف منا سنگھ قتل معاملہ میں فاسٹ ٹریک کورٹ نمبر 1 قاضی عادل آفتاب احمد نے بدھ کو 16 گواہوں کے بیانات سننے کا بعد اپنا فیصلہ سنایا۔ جس میں مختار انصاری سمیت آٹھ لوگوں کو بری قرار دیا ہے جبکہ 3 لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اروند یادو، امریش کنوجیا اور راجو عرف جامونت کو عدالت نے مجرم ٹھراتے ہوۓ قتل اور قتل کی کوشش کے جرم میں عمر قید اور 10 -10 سال کی قید اور 60 ہزار اور 30 ہزار بالترتیب جرمانہ ادا کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔
دوسری طرف منا سنگھ کے گھر والے اس فیصلہ سے خوش نہیں ہیں۔ منا سنگھ کے بھائی اشوک سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلہ کے خلاف الہ باد ہائی کورٹ جائیں گے۔

6 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.