؞   مولانا سلطان احمد اصلاحیؒ پر علی گڑھ میں ہوگا دوروزہ سیمینار
۲۱ ستمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
علی گڑھ (ابوزید/حوصلہ نیوز): معروف عالم دین اور سماجی شخصیت مولانا سلطان احمد اصلاحی کی حیات و خدمات پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’’مولانا سلطان احمد اصلاحیؒ ، حیات اور فکری جہات ‘‘ کے موضوع کے تحت دو روزہ قومی سیمینار منعقد ہوگا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں انجمن طلبہ قدیم مدرسۃ الاصلاح شاخ علی گڑھ کے زیر اہتمام معروف عالم دین اور سماجی شخصیت مولانا سلطان احمد اصلاحیؒ کی حیات و خدمات پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’’مولانا سلطان احمد اصلاحیؒ ، حیات اور فکری جہات ‘‘ کے موضوع کے تحت دو روزہ قومی سیمینار بتاریخ ۲۳، ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷ کو منعقد ہوگا۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر اشتیاق احمد ظلی صاحب، نظامت کے فرائض ڈاکٹر سادات سہیل اصلاحی فرمائیں گے اور کلیدی خطبہ امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جلال الدین عمری صاحب فرمائیں گے۔ اسی اجلاس میں مولانا اصلاحی صاحب کی دو کتابوں ’’اسلام میں بچوں کے حقوق ‘‘ اور ’’امت مسلمہ کیا کرے؟ ‘‘ کا رسم اجراء بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ مولانا موف کا گزشتہ سال ہارٹ اٹیک ہونے کہ وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔ مولانا اعظم گڑھ کے پھولپور کے پاس واقع گاؤں بھور مؤ کے رہنے والے تھے۔
مولانا موصوف ادارہ تحقیق و تصنیف میں کافی دنوں کا رفیق تھے لیکن بعد میں اس سے مستعفی ہوگئے تھے۔ مولانا جماعت اسلامی سے بھی وابستہ تھے لیکن بعد میں جماعت کی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا تھا۔ کافی دنوں سیعلی گڑھ ہی میں سکونت پزیر تھے۔ آپ سہ ماہی رسالہ علم وادب کے مدیر بھی تھے جو کہ علی گڑہ سے شائع ہوتا تھا۔
مولانا مشہور عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ درجنوں کتابوں کے مصنف بھی تھیجس میں خاص طور پراسلام کا تصور مساوات، اسلام کا نظریہ جنس، مذہب کا سلامی تصور، مشترکہ خاندانی نظام اور اسلام، اقلیتوں کا مطلوبہ کردار، پردیس کی زندگی اور اسلام، وحدت ادیان کا نظریہ اور اسلام قابل ذکر ہیں۔

5 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.