؞   بٹلہ ہاؤ س انکاؤنٹر : ایک مسلم ماں کا درد
۲۰ ستمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
ماں ، ماں ہی ہوتی ہے جب اس کی اولاد کسی حادثے کا شکار ہوجائے یا دشمنوں کے ہاتھوں بے گناہ قتل کردی جائے تو اس کا اثر ایک ماں پر کیسا پڑتا ہے ۔ بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر میں شہید ہوئے عاطف امین اور محمد ساجد کا درد ایک ماں کے دل سے ۔۔۔۔۔

مرے ساجد، مرے عاطف، مرے اصغر، مرے اکبر
دعا میں کر رہی ہوں رب سے صبح وشام رو رو کر
بہت ہی لاڈ سے، الفت سے تم کو میں نے پالا ہے
جتن کتنا کیا، تہذیب کے سانچے میں ڈھالا ہے
پڑھایا اور لکھایا کس قدر شفقت سے ابو نے
کسی قابل بنایا کس قدر محنت سے ابو نے
دعائے صبح خیزی سے کسی لائق ہوے ہو تم
محلے، گاوں میں ہر ایک سے فائق ہوئے ہو تم
مگر شازش سے دشمن کی کلیجہ منہ کو آتا ہے
تباہی کے تمہارے روز منصوبے بناتا ہے
ذرا سی دیر بھی نظروں سے گر تو دور ہوتا ہے
نہ جانے کتنے اندیشوں سے دل معمور ہوتا ہے
کہیں ظالم تمہارے جسم پہ گولی چلا ڈالیں
دھماکے کر کے تم کو ماسٹر مائنڈ بنا ڈالیں
خدا سے ہر گھڑی فریاد ہے ان کی جفاؤں کا
یہ ظالم بھی سمجھتے کاش تھوڑا درد ماوں کا

اخترسلطان اصلاحی
(سرپرست: (انجمن اساتذہ کوکن کھیڈ، رتنا گیری

4 لائك

6 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.