؞   برما کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کریں: ناظم مدرسۃ الاصلاح
۱۶ ستمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
سرائےمیر(حوصلہ نیوز): برما میں مسلمانوں کے خلاف ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے اور نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر انصاف پسند لوگ اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں مدرسہ الاصلاح سرائے میر میں ان مظلوم مسلمانوں کے لئے دعا کا اہتمام کیا گیا ۔مدرسہ کے ناظم اعلی مولانا اشفاق احمد نے ۔ائمہ مساجد سے اپیل کئے کہ دعاؤں اور قنوت نازلہ کا اہتمام کریں ۔
مولانا نے برما کے مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مسللمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے سخت اور اذیت ناک حالات میں جہاں ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے وہاں اللہ تعالٰی سے مدد مانگیں اور دعاؤں کا سہارا لیں ۔اس وقت تمام عالم میں اسلام دشمن طاقتیں متحد ہو رہی ہیں اسلئے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ بہترین وسائل و تدابیر اختیار کر نے کے ساتھ ساتھ ۔اللہ تعاق لٰی سے رجوع کریں خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کریں اور تمام عالم اسلام باالخصوص روہنگیا مسلمانوں کے حق میں دعاؤں اور خاص طور سے فجر کی نماز میں دوسری رکعت میں رکوع سے اٹھنے کے بعد قنوت نازلہ کا اہتمام کریں ۔
برمامیں جو انسانیت سوز مظالم مسلمانوں پر ڈھائے جارہے ہیں وہ حد درجہ کرب ناک اور ناقابل بیان ہیان ۔ہم اگرچہ عملی طور پر انکی کوئی براہ راست مدد نہں کرسکتے لیکن کم از کم اتنااخلاقی تعاون دے سکتے ہیں کہ برما کے مظلوموں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور انکے حق میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں اور اپنا اپنا احتساب کریں اورا للہ سے رجوع کریں اللہ ہر چیز پر قادر ہے

6 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.