؞   برما میں مسلمانوں پرظلم اور قتل عام کو پوری طرح روکا جائے : مولانا عامر رشادی
۱۵ ستمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (پریس ریلیز/حوصلہ نیوز): برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ہورہے ظلم اور قتل عام کے خلاف اعظم گڑھ میں راشٹریہ علما ء کونسل نے جمعہ کے بعد ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔
علماء کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی نےمظاہرین کو خطاب کرتے ہوءے کہا کہ بھارت کو ہمیشہ سے اس وجہ سے پہچان ملی ہے کہ اس نے عالمی پیمانے پر امن اور خوشحالی کو فروغ دیا ہے ۔آج بھارت عالمی پیمانے پر ایک ترقی کے لحاظ سے ایک بڑی آواز ہے ۔امن اور خوشحالی ہمارے لئے سماجی طور پر بھی بہت اہمیت رکھتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ دنیا میں امن کے تعلق سے ہم ہمیشہ سامنے رہے ہیں۔مولانا نے مزید کہا کہ جو لوگ امن کو غارت کرتے ہیں وہ بدھ مذہب ماننے والے نہیں ہیں۔جامعہ مسجد شہر اعظم گڑھ کے امام مولانا انتخاب عالم قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1982 سے مسلمانو ں کو برما کی شہریت بے دخل کر دیا گیا ہے تب سے وہ غیرشہری ہیں۔روہنگیا کی عوام پربہت پہلے سے ظلم ہورہا ہے جس کی وجہ سے ۲۰ ہزار سےزیادہ عوام کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔قاری ارشاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ انھیں انسانیت کے نام پر کسی بھی طرح کا اختیار نہیں دیا گیا ہے ۔نہ ان کی عام ضروتوں مثلاًتعلیم ،دولت وغیرہ کی طرف کوئی کسی کا دھیان ہے ۔انھیں بغیر اجازت شہر چھوڑنے تک کا اختیار ہے ۔ان کا استعمال مجبور اور بے سہارا مذدوروں جیسا ہورہا ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت دن بدن خراب ہورہی ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں علماءکونسل بڑے ذمہ داران کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مظاہرہ کو کامیاب بنایا

6 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.