؞   ملگ گیر مہم ' غم نہ کرو' کا آغاز ۱۵ ستمبر سے
۱۴ ستمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ : (حوصلہ نیوز/ ابوالفیض) اسٹوڈینٹس ایسوسیشن فار اسلامک آئیڈیا لوجی کی طرف سے اعظم گڑھ شہر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اس مہم کو کامیاب بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایسوسیشن کے صدر انجینیئر معاذ احمد جاوید نے کہا کہ ہندوستان کے آزاد ہونے کے بعد سے لئے کر آج تک مسلمانوں اور نچلے طبقہ کے لوگوں کو مسلسل کسی نہ کسی طریقہ سے پریشان کیا جارہا ہے ۔مگر جب سے ملک کے اندر ایک خاص نظریہ کو ماننے والی جماعت برسر اقتدار آئی ہے تب سے گئو کشی ،موب لنچنگ ،مسلم پرسنل لا پر حملے ،لو جہاد اور اس طرح دیگر مسائل کو لے کر نہ صرف اقلیتوں بلکہ دلتوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے اندر خوف وہراس پیدا کرنے پوری کوشش کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ’’ لاتحزن ‘‘ غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے ۔کے عنوان سے ایک ملک گیر مہم پورے ایک ماہ منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
اس مہم کے اعظم گڑھ میڈیا انچارج اسامہ عظیم فلاحی نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ اس مہم کے اندر کارنر میٹ ،گاؤں کی سطح پر پروگرام لوگوں سے گھر جاجا کر انفرادی ملاقات ،بچوں کے ذریعہ ڈرامے ،ریلی وغیرہ کے ذریعہ بات پہچانے کی کوشش کی جائے گی ۔اس کے بعدمہم کے آخری دن صوبائی سطح کا ایک بڑا پروگرام اعظم شہر کے کربلا میدان میں منعقد ہوگیا جس میں ملک کے مشہور علما خطاب کریں گے ۔
واضح رہے کہ یہ ملک گیر مہم فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشنز اور اس کی صوبائی سطح کی معاون تنطیموں کے تعاون سے ۱۵ستمبر تا ۱۵ اکتوبر تک منائی جاۓ گی۔

5 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.