؞   حوصلہ فاونڈیشن کی طرف سے کیرئیر گائڈنس ورکشاپ منعقد
۹ ستمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : حوصلہ فاونڈیشن کی طرف سے بیناپارہ انٹر کالج اور شبلی نرسری اسکول بندول میں ہائی اسکول اور انٹر کےطلبہ و طالبات کے لئے کیریئر کونسلنگ اور گائڈنس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے سامنے مختلف میدانوں میں آگے بڑھنے کے راستے اور امکانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔
حوصلہ نیوز کے جنرل سکریٹری اور کونسلر محمد ایوبی، ریسرچ اسکالر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سائنس، آرٹ، سوشل سائنس، جرنلزم ، قانون کے علاوہ کامرس اور مختلف پروفیشنل ڈپلوما کوسز کے بارے میں طلبہ و طالبات کے سامنے پروجیکٹر کے ذریعہ معلومات فراہم کی۔ طلبہ و طالبات نے انتہائی توجہ اور دلچسپی کے ساتھ لیکچر کو سنا۔
حوصلہ فاونڈیشن کے دوسرے کونسلر صبیح احمد انجینئر نے کیرئیر کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالنے کا ساتھ ساتھ طلبہ کو مہمیز لگانے اور آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ فاونڈیشن کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
شبلی نرسری اسکول کی پرنسپل نوشابہ خان نے جم کر حوصلہ فاونڈیشن کی کوششوں کو سراہا اور اس طرح کے ورکشاپ کو بار بار کرنے پر زور دیا۔طلبہ کے ساتھ والدین اور سرپرستوں کو بھی ضرور شامل ہونے کی بھی وکالت کی۔


2 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

5 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2017-09-11 03:58:44
ناطق اعظمی : حوصلہ فاوڈیشن کی طرف سےیہ اچھی کوشش ہے ۔

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.