؞   ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں ابوسلیم کو عمر قید کی سزا
۷ ستمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
ممبئی(حوصلہ نیوز): ممبئی کی ایک خصوصی ٹاڈاعدالت نے سال 1993 میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکو ں میں مافیا ڈان ابوسلیم کو عمر قید کی سزا دی ہے۔ واضح رہے کہ ماہ جون میں عدالت نے ابوسلیم و دیگر کو دھماکوں کے مجرم قرار دیا تھا۔
ابوسلیم کا تعلق اعظم گڑھ کے سرائے میر قصبے سے ہے جنہیں 2005میں پرتگال سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت نے ان تمام لوگوں کو ان دھماکوں کی سازش رچنے اور دھماکہ خیز اشیاء فراہم کرنے کا مجرم پایا تحا لیکن ان تمام کو ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزام سے بری قراردیا تھا۔
واضح رہے کہ 6دسمبر 1992 کو ایودھیامیں تاریخی بابری مسجد کی ہندوفسطائی طاقتوں کے ذریعہ شہادت کے بعد ممبئی پورے ملک میں فساد ابل پڑے تھے جس میں ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ ممبئی میں سلسلہ وار دھماکے ان فسادات کے فورا بعد ہوئے تھے جس میں 257لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

0 كيا خوب

5 افسوس

2 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.