؞   کیفيات ایکسپریس میں اعظم گڑھ کے چار مسافروں کو زہر کھلا کر لوٹا
۲۹ اگست/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): كیفيات ایکسپریس ٹرین کے اے سی ڈبہ میں سفر کر رہے چار مسافروں کو زہر خورانو نے اپنا شکار بنا لیا اور ان کے پاس سے لاکھوں روپئے اور سامان لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ہوتے ہی چاروں مسافروں کو گاڑی سے اتار کر مقامی اسپتال پہونچا دیا گیا جس میں سے دولوگوں کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
اعظم گڑھ ضلع کے پھول پور تھانہ کے منڈ يار گاؤں کے رہنے والے حسن رضا (30) ولد عبد اللہ، سرپتها تھانہ کے سرائے محی الدین پور گاؤں کے رہنے والے ابرار احمد (26) ولد ریاض احمد، اعظم گڑھ روناپار تھانہ کے کرمینی گاؤں کے رہنے والے شاہ عالم (39) ولد شفیع اللہ اور ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریبا 40 سال ہے یہ چاروں سعودی عرب سے کما کر دہلی آئے اور وہاں سے کیفیات کے ذریعہ گھر اعظم گڑھ جارہے تھے۔
اطلاع کے مطابق دہلی میں ان کی ملاقات زہر خورانوں سے ہوگئی اور انہوں نے چاروں کو کیفیات ایکسپریس میں AC میں ٹکٹ کا بندوبست کرایا اور ساتھ میں سفر کرنے لگا۔ راستے میں پانی کی بوتل میں نشہ آور اشیاء دے کر سب کو بیہوش کر دیا. بیہوش ہو جانے کے بعد ان کے پاس سے نقد روپئے اور قیمتی سامانوں سے بھرے بیگ لے کر فرار ہوگئے۔ بیہوش پڑے چاروں مسافروں کو دیکھ کر دوسرے مسافروں نے مقامی اسٹیشن پر جی آر پی کے جوانوں کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی جی آر پی نے سب کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔ جہاں دو لوگوں کی حالت نازک دیکھ کر ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے. ۔جی آر پی نے واقعہ کی اطلاع متاثرین کے اہل خانہ کو دیا تو موقع پر گھر کے لوگ بھِی پہنچ گئے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

10 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.