؞   کیفیات ایکسپریس حادثے کے بعد ریلوے وزیردے سکتے ہیں استعفیٰ
۲۳ اگست/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اوریار/دہلی/ اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز): بدھ کی صبح اعظم گڑھ اور دہلی کے درمیان چلنے والی کیفیات ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کے بعد اب تک 100 مسافروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے جس میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اس دوران ریلوے وزیر سریش پربھو نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور اس حادثے کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفی دینے کی پیشکش کی لیکن وزیر اعظم نے انہیں ابھی انتظار کرنے کے لئے کہا ہے۔
اس دوران ریلوے بورڈ کے چیرمین اشوک متل نے استعفیٰ دے دیا ہے اور ائیر انڈیا کے چیف اشونی لوہانی کو ریلوے بورڈ کا ڈائرکٹر بنایا گیا ہے۔
کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت پر تنقید کی اور ریلوے وزیر سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔
ابھی تک 57 زخمیوں کا نام پتہ چل سکا ہے جن میں سے 25 کا تعلق اعظم گڑھ ضلع سے ہے جب کہ 4 جون پور کے اور ایک مئو کا باشندہ شامل ہے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

0 كيا خوب

7 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.