؞   گورکھپور اسپتال میں بچوں کی موت پر کینڈیل مارچ ۔
۱۵ اگست/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
سٹھیاؤں (ابوالفیض /حوصلہ نیوز)سٹھیاؤں مبارک پور روڈ پر واقع بھٹورہ گاؤں سےاسکولی بچوں نے گورکھپور اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی بچوں کی موت پر کینڈیل مارچ نکالا۔
مارچ میں شامل بچے اپنے ہاتھ میں بینر اٹھائے ہوئے تھے ۔جس پر ہندی میں لکھاہواتھا "بھرسٹاچار سے مکت کرو ،بلتکار سے مکت کرو، اپاہرڑ سے مکت کرو ۔
اسکو ل کے ذمہ دار محمد شعیب نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مارچ کا مقصد یہ ہے کہ گورکھپوربی آرڈی اسپتال میں جو کچھ ہوا اس کی ہم مخالفت کرتے ہیں اور ہم ان معصوموں کے گھر والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ہم یہ چاہ رہے ہیں کہ بچوں کی موت پر جو سیاست ہورہی ہے وہ بند کی جائے ۔اور ان کے گھروالوں کو حکومت کی طرف سے معاوضہ دیا جائے ۔
واضح رہے کہ یہ مارچ بھٹورہ گاوں میں واقع "یونیورسل پبلک اسکول " کی جانب سے کیا گیا تھا ، جس میں تقریباً 200 بچے شریک تھے۔

2 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.