؞   اعظم گڑھ واطراف میں منایا گیا یوم جشن آزادی ۔
۱۵ اگست/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ /جون پور/مئو(ابوالفیض/حوصلہ نیوز)اعظم گڑھ و اطراف کےاسکول ،کالج اور مدرسوں میں جشن آزادی دھوم دھام سے منایا گیا ۔جشن آزادی پروگرام لگ بھگ ہر مدرسے میں 8 بجے سے شروع ہوگیاتھا ۔
حوصلہ نیوز کوملی خبر کے مطابق سرائے میر میں واقع مدرستہ الاصلاح میں صبح 8 بجے پرچم کشائی کے بعد پروگرام تلاوت کام پاک سے شروع ہوا ۔مدرسے کے معزز استاد قاری اعجاز احمد اصلاحی نے اپنے استقبالیہ خطبے میں کہا کہ علماء کرام نے 1857سے لے کر 1947تک لگاتار ملک کو آزادی دلانے کی کوشش کی ہے ۔اس کے لئے انہوں نے اپنی جان کو بھی قربان کردیا ۔اس ملک کی آزادی کے لئے سب سے پہلے شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ نے جہاد کا فتوی دیا تھا۔مولانا نے یہ بھی کہا کہ آ ج یہ دن ہمارے لئے احتساب کا دن ہے ۔ہمیں غور کرنا چاہئے کہ کیا آج ہم واقعی آزاد ہیں؟ مدرسہ کے سابق صدر مولانا سرفراز احمد اصلاحی نے تحریک ریشمی رومال پر تاریخی حیثیت سے روشنی ڈالنے کےبعد کہا کہ ہمارے علماء نے اس وجہ سے ملک کو آزاد ی نہیں دلائی کہ بھارت کے مسلمانوں کو دیش دروہی کہا جائے۔ اگر وہ ملک کی آدازی کےلئے نہ کھڑے ہوتے تو اتنی جلد ی ملک آزاد نہیں ہو پاتا ۔
جامعتہ الفلاح بلریاگنج میں صبح 8 بجے پرچم کشائی کے بعد ترانہ ہندی پڑھا گیا اس کے بعد ابواللیث حال میں بچوں کا پروگرام شروع ہوا ۔لڑکیوں کا پروگرام مدرسہ جامعہ الطیبات طوی میں 9بجے پرچم کشائی کے بعد شروع ہوا ۔ مہتمم تعلیم مولانا عیق الرحمن اصلاحی نے طالبات جامعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 70 سال پہلے ہمارا ملک انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا تھا جس میں ہندو مسلم سب نے اتحاد کا ثبوت دیا تھا اور ایک بڑی لڑائی کے بعد ہمارے ملک کو آزادی ملی تھی ، آج بھی اسی اتحاد کی ضرورت ہے ۔ہندوستان کی اس آزادی میں سب سے زیادہ مسلمانوں کی قربانیاں شامل ہیں۔اگر آج ہم ہر ضلع سے مجاہدین آزدی کی فہرست معلوم کریں تو سب سے زیادہ نام مسلمانوں کا ملے گا ۔
اس کے علاوہ اعظم کے دوسرے مدارس جیسے مدرسہ بیت العلو م سرائے میر، مدرسہ فیض العلوم سرائے میر اور دوسرے تمام اسکولوں اور کالجوں میں یوم آزادی پورے اہتمام کے ساتھ منایاگیا۔ بچے صبح سے ہی کپڑے پہن کر ، ہاتھوں میں ترنگا لئے ہوئے اپنے اسکول کی بسوں کا انتظا ر کررہے تھے ۔ گاؤں میں مکتب کے بچے اپنے اساتذہ کے ساتھ قطاروںمیں قومی گیت گاتے ہوئے نظر آئے۔

5 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.