؞   پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی مولانا آزاد یونیورسٹی میں جوائنٹ ڈائریکٹر مقرر
۳ اگست/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
شاہ پور/ حیدرآباد (حوصلہ نیوز) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں شعبہ فارسی میں پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو یونیورسٹی کے ہارون خان شیروانی سنٹر فار دکن اسٹڈیز میں جوائنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
پروفیسر اعظمی کو یہ اعزاز ان کی علمی اور ادبی خدمات کا ایک اعتراف ہے۔ اس سے پہلے 2011 میں ان کو صدرجمہوریہ ہند ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ ان کو یہ عہدہ ایک سال کے لئے دیا گیا ہے جس میں وہ اضافی طور پر یہ خدمت انجام دیںگے۔
جین پور کے پاس ایک گاؤں شاہ پور کے رہنے والے پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو اس منصب کے لئے چنے جانے پر اعظمی حلقہ میں خوشی پائی جارہی ہے۔ گوتم بدھ یونیورسٹی میں شعبہ اردو میں اسسٹنٹ پروفسیر خان محمد آصف اعظمی نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ یہ ایک بڑا اعزازہے اور ہم تمام لوگوں کو اس سے فخر محسوس ہورہا ہے۔
واضح ہو کہ پروفیسر اعظمی کے ایک دوسرے بھائی شاہد پرویز اعظمی دہلی میں مولانا آزاد کے ریجنل ڈائریکٹر کے منصب پر بھی سرفراز ہیں۔

1 لائك

4 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.